قونصل جنرل پاکستان کی انگلش لینگویج پرائیویٹ سکول کی عالمی چیمپئن کی شناخت کی تقریب میں شرکت

18

قونصل جنرل پاکستان کی انگلش لینگویج پرائیویٹ سکول کی عالمی چیمپئن کی شناخت کی تقریب میں شرکت۔

دبئی(نیوزڈیسک):: پاکستان کے قونصل جنرل جناب حسین محمد نے انگلش لینگویج پرائیویٹ سکول  دبئی میں سنچری ٹیک چیلنج 2026 میں عالمی چیمپئن کی شناخت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں انگلش لینگویج پرائیویٹ سکول کی سینچری سپرنگ چیلنج 2026 میں گلوبل رینک نمبر 1 حاصل کرنے کی شاندار کامیابی کا جشن منایا گیا، جو 70 ممالک کے 1,500 سے زیادہ سکولوں کے 10 لاکھ سے زیادہ سیکھنے والوں میں عالمی چیمپئن بن کر ابھرا۔ تقریب میں جناب حسن ابراہیم ہوکل، چیئرمین، جناب محمد راشد اشرف، شریک چیئرمین جناب احمد گیڈی، گورنر، بورڈ آف گورنرز کے ساتھی اراکین، اسکول کی قیادت، ماہرین تعلیم، والدین اور طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر جناب علی زیب خان، تجارت اور سرمایہ کاری قونصلر اور قونصلیٹ کے پریس کونسلر جناب محمد صالح بھی موجود تھے
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جناب حسین محمد نے اس شاندار بین الاقوامی کامیابی پر اسکول انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ، طلباء اور والدین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس کامیابی کو نہ صرف تعلیمی ادارے بلکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی ا فخر کاباعث قرار دیا۔قونصل جنرل نے خاص طور پر ان طلباء کی تعریف کی جن کی لگن اور انتھک کوششوں نے اسکول کویہ بین الاقوامی شناخت حاصل کرنے میں کامیاب کیا۔ انہوں نے تعلیمی امتیاز کو پروان چڑھانے والے سازگار ماحول کو فروغ دینے میں اسکول کے  پرنسپل، اساتذہ اور عملے کے عزم کی بھی تعریف کی۔ تعلیم کے  اہم  کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ تعلیم ہمیشہ خوشحال اور پرامن معاشروں کی بنیاد رہی ہے۔
قونصل جنرل پاکستان نے تعلیم میں بہترین کارکردگی اور جدت طرازی کے لیے متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کوبھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کی طرف سے پیش کردہ مواقع کو بہت اہمیت دیتی ہے اور تسلیم کیا کہ انگلش لینگویج پرائیویٹ سکول میں منائے جانے والی کامیابیاں ملک کی تعلیم اور انسانی ترقی پر مسلسل توجہ کے بغیر ممکن نہیں تھیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }