بنگلہ دیشی کمیونٹی کی جانب سے صدرپی جے ایف طاہر منیر طاہر کوایوارڈ سے نوازاگیا
متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر کوایوارڈ سے نوازاگیا۔
صحافی برادری اورپاکستانی کمیونٹی کے لیئے فخرکامقام ہے
دبئی (اردوویکلی)عرصہ دراز سے یواے ای میں مقیم معروف سینئیرصحافی وصدرپاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای طاہرمنیرطاہر کوگزشتہ دنوں دبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ان کی 25 سالہ ،جرات مندانہ اورعوام دوست صحافت کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ کی تقریب میں دبئی پولیس آفیشلز، بنگلہ دیشی کمیونٹی کی ممتازشخصیات،اور پاکستانی صحافیوں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر پاکستان جرنلسٹس فورم سعدیہ عباسی ،بانی پی ایف یوجے مدثرخوشنود،صدرپی ایف یوجے خالد ملک ،اورجنرل سیکریٹری پی ایف یوجے،انصراکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای میں بنگلہ دیشی کمیونٹی اور پاکستانی میڈیا کے درمیان بڑھتے روابط کو سراہا، جو عوامی سطح پر ہم آہنگی، باہمی احترام اور پاکستان بنگلہ دیش بھائی چارے کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں۔ مقررین نے بنگلہ دیشی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان بھائی چارے اور باہمی احترام کو اجاگر کیا اور متحدہ عرب امارات کو اتحاد، امن اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا نیزدونوں ممالک کے درمیان احترام، بھائی چارے اور یو اے ای میں قائم اتحاد و امن کے جذبے کو سراہا ،مقررین نے ایوارڈ کے حصول پر طاہر منیر طاہر کو مبارکباد دی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا۔
تقریب کے اختتام میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر نے ایوارڈ ملنے پر متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی اوریواے ای حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جہاں مختلف قومیتیں اتحاد، امن اور حقیقی بھائی چارے کے ساتھ رہتی ہیں، یہی وہ جذبہ ہے جو دلوں کو جوڑتا اور فاصلوں کو مٹاتا ہے۔