پاکستان اور آسٹریلیا کا تعلیم، ٹیکنالوجی، سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

15

پاکستان اور آسٹریلیا نے اقتصادی ترقی، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، دفاع، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 9ویں سینئر آفیشلز مذاکرات اور 10ویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس 4 اگست کو کینبرا میں منعقد ہوا جہاں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی نے کی جبکہ آسٹریلوی وفد کی سربراہی محکمہ خارجہ و تجارت کی فرسٹ اسسٹنٹ سیکریٹری سارہ اسٹوری نے کی۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا، اعلیٰ سطح کے روابط، سیاسی تعاون، اقتصادی ترقی، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، دفاع، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، بین الاقوامی جرائم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر آسٹریلوی حکام کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا جبکہ پاکستانی وفد نے جنوبی ایشیا کی صورت حال، بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر  کی صورت حال اور سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

آسٹریلیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دسویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت جواد پال خواجہ نے کی، اجلاس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، زرعی شعبے، لائیو اسٹاک، آئی ٹی، کان کنی اور خدمات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بہتر مارکیٹ رسائی، تجارتی مسائل کے حل، عالمی تجارتی رجحانات اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مذاکرات سے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے، تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }