Junior NTR strong reaction to fake obscene videos featuring Janhvi Kapoor

19

تیلگو فلموں کے معروف اداکار جونیئر این ٹی آر نے جھانوی کپور کے ساتھ ان کے مقبول گانے ’چٹامالے‘ کی جعلی ویڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

اداکار کی جانب سے یہ ردعمل ایسے وقت سامنے آیا جب گزشتہ چند روز سے ایکس پر ’چٹامالے‘ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اور تبدیل شدہ ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ یہ گانا 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیورا: پارٹ 1‘ کا حصہ ہے، جس میں جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اپنے بیان میں جونیئر این ٹی آر نے ویڈیو بنانے اور پھیلانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گھٹیا ذہنیت، بے شرمی اور بیمار سوچ کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاشرے میں جہاں خواتین کو ماں اور بہن کا درجہ دیا جاتا ہے، وہاں مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی کو کسی عورت کی اس طرح توہین اور تضحیک کے لیے استعمال کرنا انتہائی شرمناک ہے۔

اداکار نے واضح الفاظ میں کہا کہ جعلی ویڈیو تیار کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے اور ان سب کے خلاف ہر ممکن سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی ویڈیوز نہ دیکھیں اور نہ انہیں آگے شیئر کریں، کیونکہ آج اگر کسی اور خاتون کو اس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے تو کل یہی صورتحال کسی کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی کے ساتھ بھی پیش آسکتی ہے۔

جونیئر این ٹی آر نے اس معاملے کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت اور تمام ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

’چٹامالے‘ گانے کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے ترتیب دی تھی۔ یہ گانا مختلف زبانوں میں مختلف ناموں کے ساتھ ریلیز ہوا تھا، جبکہ تیلگو ورژن ’چٹامالے‘ کے نام سے جاری کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }