ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کم اننگز میں 2000 رنز کس کھلاڑی نے مکمل کیے؟

47

ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ جارح مزاج بلے بازوں کی کرکٹ کو کہا جاتا ہے جہاں بلے باز رنز کے انبار لگاتے ہیں ،لیکن کچھ بلے باز ایسے ہیں جو اپنی بلے بازی سے دنیا کو حیران کر دیتے ہیں اور کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ہم ان بلے بازوں کی بات کریں گے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سےکم اننگز کھیل کر 2000 رنز مکمل کیے۔

اس فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نام سب سے اوپر ہیں جنہوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے،انہوں نے  52 اننگز میں  2000 رنز مکمل کیے۔

بابر اعظم کے بعد اس فہرست میں بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا نام ہے جنہون نے یہ سنگ میل 56 اننگز میں عبور کیا۔

آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 62 اننگ ز میں 2000 رنز مکمل کیے۔

سابق کیوی کپتان بریڈن میکلم نے یہ سنگ میل 66 اننگز میں عبور کیا جبکہ بریڈن مکلم کے بعد کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے 68 اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے 2000 رنز مکمل کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }