عمانی حکام کی اپیل پر حوثی باغیوں کا اماراتی جہاز کے عملے کی رہائی کا اعلان

90

حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنی ٹویٹ  میں کہا ہے کہ یمنی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے اماراتی مال بردار جہازروابی کے عملے کو سلطنت عمان کی کوششوں کے سبب رہا کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں سرگرم ایرانی نواز حوثی ملیشیا نے تین ماہ قبل اغوا کیے جانے والے متحدہ عرب امارات کے مال بردار بحری جہاز کے عملے کو رہا کردیا ہے۔

اس ضمن میں حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنی ٹویٹ  میں کہا ہے  کہ یمنی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے اماراتی مال بردار جہاز روابی کے عملے کو سلطنت عمان کی کوششوں سے رہا کروا لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مشکوک سرگرمیوں کے شبے میں  ایک برطانوی شہری کو حراست میں لے رکھا ہےالبتہ اسے کہاں رکھا گیا ہے ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے ۔

اس حوالے سے اماراتی اور عمانی حکام نے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

 واضح رہے، یمنی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحادی گروپ نے ایرانی نواز حوثیوں کے مغربی یمن میں واقع حدیدہ کی بندرگاہ  کے قریب طبی سازو سامان لے جانے والے  مال بردار بحری جہاز پر قبضے کا الزام لگایا تھا۔

یاد رہے، حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ  تین جنوری کو ہماری سمندری حدود میں بلا اجازت داخل ہونے والے اماراتی مال بردار بحری جہاز پر قبضہ کیا گیا تھا جس پر اسلحہ لدا ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }