کاؤنٹی چیمپئین شپ،حسن علی پلیئر آف دی منتھ قرار

107

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شاندار دوڑ کے بعد اپریل کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لنکاشائر سی سی سی کے لیے کھیلتے ہوئے، حسن علی  نے اب تک اپنے تین میچوں میں دو بار پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کے نام کل 20 وکٹیں ہیں۔

حسن  علی نے ہیمپشائر کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس سے قبل گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں چھ اور دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہا لنکاشائر سی سی سی اس وقت کاؤنٹی چیمپئین شپ ڈویژن ون میں تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }