قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود بھارت کے خلاف ڈربی شائر کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت 1 جولائی کو ڈربی شائر کے خلاف اپنا پریکٹس میچ کھیلے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت شان مسعود ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور اپنی میچ وننگ پرفارمنس سے اپنی ٹیم کو کئی میچز جتواچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کس مشہور برانڈ کے ایمبیزیڈر بن گئے؟
شان مسعود نے 25 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1378 رنز بنائے، جس میں 4سینچریاں اور 6 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
Advertisement
انہوں نے 5 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 22.20 کی ااوسط سے 111 رنز بنائے جس میں 1 نصف سینچری شامل ہے۔