پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 2023 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
افغانستان سال کے آخر میں سیریز کی میزبانی کرنے والا تھا لیکن ایک مقامی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے بھرے کرکٹ شیڈول کی وجہ سے سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ سیریز پہلے اگست 2021میں کھیلی جانی تھی لیکن طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ ( اے سی بی) کی درخواست پر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
افغانستان میں سیاسی بحران کی وجہ سے سری لنکا کو اس سیریز کی میزبانی کرنی تھی ،تاہم پاکستان نے سیریز کی میزبانی کی پیشکش بھی کی لیکن اے سی بی نے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان رواں برس نیوزی لینڈ میں سہھ ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گا
Advertisement
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی دماغی صحت کے مسائل، کابل میں فلائٹ آپریشن میں خلل، نشریاتی سہولیات کی کمی اور سری لنکا میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کی اے سی بی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔
پی سی بی نے گزشتہ سال اگست میں ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ دونوں بورڈز سیریز کو 2022 میں دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔
جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک پاکستان کا شیڈول
جولائی ، پاکستان کا دورہ سری لنکا (دو ٹیسٹ)۔
اگست ، پاکستان کا دورہ نیدر لینڈز (تین ون ڈے)۔
اگست تا ستمبر ، ایشیا کپ۔
ستمبر تااکتوبر ، انگلینڈ کا دورہ پاکستان (سات ٹی ٹوئنٹی)۔
16 اکتوبرتا13 نومبر آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔
نومبر تا دسمبر انگلینڈ دورہ پاکستان (تین ٹیسٹ)۔
دسمبر تاجنوری ،نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان (دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے)۔
جنوری ، ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان (تین ٹی ٹوئنٹی)۔
اپریل تامئی ، نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان (پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی)۔