ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان کے طور پر اسٹیفنی ٹیلر کا سات سالہ دور ختم ہو گیا ہے اور آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز کو کیریبین ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسٹیفنی ٹیلر جو ویسٹ انڈیز کی سب سے کامیاب خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2016 میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل اور نیوزی لینڈ میں حالیہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ان کی قیادت کی تھی ۔
ہیلی میتھیوز ماضی میں اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور ویسٹ انڈیز کے کوچ کورٹنی والش کا خیال ہے کہ 24 سالہ خاتون کو اعلیٰ عہدے پر ترقی دینے کا صحیح وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی میتھیوز جوان ہیں اور وہ تجربہ حاصل کرنے کے لیے طویل عرصے تک ٹیم کی قیادت کر سکتی ہیں اور ہم ان کی حمایت کے لیے حاضر ہیں۔
میتھیوز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی ملنا میرےلئے اعزاز کی بات ہے، یہ یقینی طور پر ایک پُرجوش احساس ہے۔
Advertisement
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم آٹھ سال قبل میرے پیشہ ورانہ کیریئر کے آغاز سے ہی میرے دل کے بہت قریب رہی ہے اور ان آٹھ سالوں میں اسٹیفنی کی قیادت کے اثر و رسوخ نے میں آج جو کھلاڑی ہوں اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہیلی میتھیوز نے مزید کہا کہ میں اسٹیفنی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے کئی سالوں سے ٹیم کی شاندار قیادت کی ہے۔