ورلڈ کپ، ٹکٹوں کی فروخت کا آخری مرحلہ اگلے ہفتے شروع ہو گا، فیفا

51

فیفا نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شائقین کو ٹکٹس فراہم کرنے کا آخری مرحلہ اگلے ہفتے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کی پریس ریلیز کے مطابق تازہ ترین ٹکٹیں 5 جولائی تا 16 اگست تک دوحہ سے آن لائن فروخت ہوں گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا نے بدھ کو کہا کہ قطر میں اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کے باقی ٹکٹس اگلے ہفتے سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے۔

فیفا نے کہا کہ فروخت کے پہلے دو مرحلے میں تقریباً 1.8 ملین ٹکٹس فروخت ہوئے، یہ بتائے بغیر کہ اب کتنے دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ قطر 21 نومبر سے 18 دسمبر تک مشرق وسطیٰ میں پہلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا جو دارالحکومت دوحہ اور اس کے آس پاس کے آٹھ اسٹیڈیموں میں ہوگا۔

فیفا کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹکٹیں 5 جولائی سے دوحہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے 16 اگست کی رات 12 بجے تک آن لائن فروخت ہوں گی۔

Advertisement

فیفا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی فروخت کی مدت میں دنیا بھر میں بہت زیادہ دلچسپی متوقع ہے.

حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر تیس لاکھ ٹکٹ دستیاب ہیں، جن میں اسپانسرز کے لیے مختص ٹکٹس بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے ورلڈ کپ کے چیف آرگنائزر حسن التھوادی نے کہا تھا کہ اب تک 1.2 ملین ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

فیفا کے صدر گیانی نے کہا کہ 80 ہزار نشستوں والے لوسیل اسٹیڈیم میں فائنل کے لیے صرف 50 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں تھیں۔

دوحہ، جس کی آبادی تقریباً 2.4 ملین ہے اور رہائش محدود ہے، 32 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے زائرین کی بڑی آمد کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے۔

گزشتہ مہینے، قطر نے پڑوسی خلیجی ممالک سے روزانہ متعدد شٹل پروازوں کا اعلان کیا، جس سے شائقین کو کہیں اور رہنے اور کھیل دیکھنے کے لیے پرواز کرنے کی اجازت دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }