پاکستان جونیئر لیگ کے براڈ کاسٹ کا اعلان ہو گیا

79

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی پہلی جونیئر لیگ کے میچز براہ راست دکھانے کے لئے براڈ کاسٹ کا اعلان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کو ایک مثبت سہارا اس وقت ملا جب سرکاری ملکیتی چینل پی ٹی وی اسپورٹس نے اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ کے انعقاد میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو فرنچائز کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

سرکاری ٹی وی کی کوریج اور لیگ سے بالآخر پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا اور قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔

پاکستان جونیئر لیگ کی براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے اس ہفتے کے شروع میں اسلام آباد میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں، پی ٹی وی اسپورٹس نے پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

سرکاری اسپورٹس چینل نے اس سلسلے میں پاکستان جونیئر لیگ کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔ اکتوبر میں لاہور میں کھیلے جانے والے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس ٹیلی ویژن پر دکھائے گا۔

ایونٹ کی تیاری کے ایک حصے کے طور پر، پی ٹی وی اسپورٹس پروموشنل مہمات بھی چلائے گا جس میں موجودہ اور مستقبل کے ستارے شامل ہوں گے.

ساتھ ہی ساتھ شائقین کو دل چسپ مواد بھی فراہم کریں گے تاکہ نہ صرف شرکاء کی حوصلہ افزائی ہو بلکہ پاکستان کے کٹر کرکٹ شائقین کو ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو دیکھنے کے لیے بھی شامل کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }