آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

36

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر 3-0 سے شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

سیریز ہارنے کے باوجود کین ولیمسن کی ٹیم نے چوتھے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی زبردست جیت نے رینکنگ ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے.

علاوہ ازیں بھارت اور جنوبی افریقہ ٹیم اس رینکنگ میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ بدستور چوتھے جبکہ انگلینڈ پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

Advertisement

تاہم، بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-2023 پوائنٹس ٹیبل میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جب آسٹریلیا نے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو آرام سے دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز اسی ماہ جولائی میں ہو گی، گرین شرٹس دو ٹیسٹ میچوں کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }