آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے انگلش کپتان بین اسٹوکس اور ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کو مسلسل چار فتوحات پر بازبال کا نیا نام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف انگلینڈ کی ریکارڈ ساز جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو نئے حملہ آور مل گئے ہیں۔
اسمتھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باز بال کی حکمت عملی اور جارحانہ انداز تفریحی سے بھرپور تھا۔
اسمتھ نے برملا اعتراف کیا کہ انگلینڈ نے نئے کوچ برینڈن میک کولم (باز) اور کپتان بین اسٹوکس (بال) کی قیادت میں مسلسل چاروں ٹیسٹ جیتے جو نڈر انداز اور نئی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
اسمتھ نے جمعہ کو سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کہا کہ میں نے بھارت کے خلاف میچ تھوڑا سا دیکھا ہے اور انگلش بیٹسمین اپنے شاٹس کھیل کر باہر آ رہے تھے۔
اسمتھ کے مطابق ایلکس لیز جیسا شخص اس وکٹ پر آئے اور وہ بھارت کے خلاف اس انداز میں کھیلے کہ دباؤ محسوس ہی نہ ہو۔
Advertisement
انگلینڈ کی ٹیم کو نیا نام باز بال دینے والے اسمتھ نے نیٹ سیشن میں کہا کہ ان کی دلچسپی اس بات میں ہے کہ برینڈن میک کولم اور بین اسٹوکس کی رفاقت کتنے عرصے کے لئے پائیدار ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے جو روٹ کے پاس اب اسمتھ سے زیادہ سنچریاں ہیں، لیکن آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنے حریف سے 35 ٹیسٹ کم کھیلے ہیں۔