مسجد الاقصیٰ میں گریجویشن کی تقریب منعقد

63

مسجد الاقصیٰ میں گریجویشن کی تقریب منعقد

مسجد الاقصیٰ میں گریجویشن کی تقریب منعقد

قبلہٰ اول مسجد الاقصیٰ میں گریجویشن کی طالبات نے حلف برداری کی تقریب منعقد کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کے قبلہٰ اول مسجد الاقصیٰ حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میڈیکل کی طالبات نے حلف اٹھایا۔

رپورٹس کے مطابق القدس یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن کی طالبات نے گریجویشن کی تقریب منعقد کی ہے جس میں مسجد کے صحن میں طالبات نے انسانیت کی خدمت کا حلف اٹھایا۔

اس موقع پر طالبات نے رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کا حلف لیا ہے۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کو مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے درمیان ایک خاص مقام و منزلت حاصل ہے۔

پیغمبر اکرمؐ بعثت کے ابتدائی تیرہ برسوں میں کہ جب آپ مکہ میں زندگی گزار رہے تھے اور پھر مدینہ ہجرت کرنے کے سترہ مہینوں بعد تک آنحضرتؐ اور سبھی مسلمان، مسجد الاقصیٰ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے تھے۔

مسجد الاقصیٰ ایک اور لحاظ سے بھی مسلمانوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور وہ اس کا تقدس اور پیغمبر اکرمؐ کا وہاں سے معراج پانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }