سعودی عرب میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

60

سعودی عرب میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

سعودی عرب میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

سعودی عرب میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کرکے پردیس میں عید کے مزے کو دوبالا کردیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں نامور کاروباری شخصیات میاں ساجد کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی میں پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور آپس میں مل کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔

اس موقعہ پر کمیونٹی ممبران کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم سعودی قیادت کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ہی کی قیادت میں کووڈ 19 کے بعد حرمین شریفین کی رونقیں بحال ہوئی ہیں اور دس لاکھ افراد نے فریضہ حج ادا کیا ہے جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ سے عید کے رنگوں کو ملکر دوبالا کرتی ہے۔

Advertisement

عید ملن پارٹی سے میاں ساجد، مولانا عبدالمالک مجاہد، خالد اکرم رانا،سردار شعیب سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }