پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک سال کے لیے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا ہے۔
سیریز جنوری 2023 میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی اب یہ سیریز 2024 میں ہوگی۔ یہ سیریز 2024 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔
Advertisement
PCB reschedules T20I series with West Indies
Read details here ⤵️ https://t.co/yXO8Tg8PWA
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 19, 2022
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا ۔
Advertisement