کولمبو، تین روزہ وارم اپ میچ ڈرا، عبداللہ شفیق کی نصف سنچری

53

پاکستان اور سری لنکا الیون کے مابین جاری تین روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہو گیا، میچ کے آخری دن عبداللہ شفیق نے 63 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے کولٹس کرکٹ کلب گراؤنڈ میں پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کے درمیان جاری تین روزہ وارم اپ میچ بنا کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

وارم اپ میچ کے آخری دن اوپنر عبداللہ شفیق نے 111 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں اسٹمپ پر دو وکٹ پر 178 رنز بنائے.

عبداللہ، جن کے نام ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں ہیں، اور امام نے پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت داری کی۔ امام 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق  پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر رٹائر ہو گئے۔

اظہر علی بھی 75 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔

Advertisement

اس سے قبل سری لنکا الیون نے لنچ تک آٹھ وکٹوں پر 375 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔ منوڈ بھانوکا نے 32، سہان آراچیگے نے 28 اور چمیکا کرونارتنے نے 27 رنز بنائے۔

فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے کل گال روانہ ہوگا۔

پہلا میچ 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد مہمان ٹیم 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے کولمبو واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہے۔

سری لنکا کے غیر معمولی حالات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے عزم کا ارادہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }