ہاکی ورلڈ کپ ونر اولمپیئن نوید عالم کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس گزر گیا

57

ہاکی ورلڈ کپ ونر  اور اولمپیئن نوید عالم کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس گزر گیا۔

  شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے نوید عالم نے اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تاہم وہ اولمپک گولڈ میڈل تو پاکستان کو نہ جتوا سکے البتہ  1994میں ورلڈ کپ سمیت چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز نوید عالم کو حاصل ہوا۔

فل بیک نوید عالم جارحانہ ہاکی کھیلنے کے لیے مشہور تھے۔

وہ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے جبکہ نوید عالم نے چین اور بنگلا دیش کی ہاکی ٹیموں کی کوچنگ  بھی کی ۔

وہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری، پی ایچ ایف میں ڈائریکٹر اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے انفرادی رکن بھی رہے۔

Advertisement

گزشتہ سال وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے اور انہیں شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کو فوری طور پر علاج  شروع کروانے کا مشورہ تو دیا مگر مالی مسائل کے سبب نوید عالم کو فوری داخلہ نہ ملا ۔

تاہم میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سندھ حکومت نے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا  لیکن کینسر نے نوید عالم کو زیادہ مہلت نہ دی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }