طالبان کا خواتین کو گھر کے مردوں کو کام پر بھیجنے کا مشورہ

100

طالبان نے درجنوں خواتین کو محرم کے بغیر سفر کرنے سے روک دیا

افغان طالبان نے خواتین ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی جگہ کسی رشتے دار مرد کو ملازمت پر بھیجیں تاکہ انھیں تنخواہ ملتی رہے اور اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے خواتین ملازمین کو اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجنے کا کہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے ہمیں کال کرکے کہا ہے کہ اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجیں۔ چند ایک خواتین کو بھی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مرد رشتے داروں کو متبادل بناکر نہ بھیجا تو ایسی خواتین کی ملازمتوں سے برخاست کردیا جائے گا۔

واضح رہے، طالبان حکومت کی جانب سے خواتین ملازمین کے لیے یہ حکم طالبان کے برسرِاقتدار آنے کے ایک سال بعد آیا اور اس دوران خواتین کو ملازمتوں پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

طالبان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خواتین سے متعلق ماحول سازگار ہونے پر انھیں ملازمتوں پر واپس بلالیا جائے گا۔

Advertisement

طالبان پر خواتین کو ملازمتوں پر آنے کی اجازت نہ دینے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش اور کابینہ میں تمام طبقات کی شمولیت نہ ہونے پر شدید عالمی دباؤ ہے تاہم طالبان نے مؤقف اختیار کیا ہے وہ اپنے فیصلے اسلامی قوانین اور افغان کلچر کے مطابق کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }