13 افراد کا قاتل نسل پرست پولیس چیف معطل

42

امریکی ریاست مسیسیپی کے قصبے لیکسنگٹن میں سابق پولیس چیف سیم ڈوبنز کو 13 افراد نسل پرستی کی بنیاد پر قتل کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیم ڈوبنز نے اپنے ساتھی پولیس افسر سے فون پر بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ میں نے دوران ڈیوٹی 13 سیاہ افراد کا قتل کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سیم ڈوبنز کی یہ کال ریکارڈ کی گئی تھی اس کال میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سیاہ فام کو 100 سے زیادہ مرتبہ گولی ماری ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق، لیکسنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ سیم ڈوبنز کو بدھ کے روز برطرف کر دیا گیا جب شہر کے بورڈ آف ایلڈرمین نے ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے سیشن میں انہیں معزول کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

Advertisement

یہ ووٹ اس وقت سامنے آیا جب ایک سابق افسر نے اپریل میں چیف کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ لیک کی۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسر رابرٹ لی ہوکر نے خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی آڈیو جولین کو دی، جو کہ شہری حقوق اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہے، جس نے اسے میڈیا کو جاری کیا –

جیکسن کے شمال میں تقریباً 60 میل کے فاصلے پر واقع لیکسنگٹن کی آبادی 1,600 نفوس پر مشتمل ہے اور مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شہر کا تقریباً 80%، تقریباً 1,300 لوگ سیاہ فام ہیں۔ 

سیم ڈوبنز کی جگہ نئے تعینات ہونے والے عبوری پولیس چیف، چارلس ہینڈرسن، جو کہ سیاہ فام ہیں، نے گزشتہ روز ایک اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ ریکارڈنگ میں ان کے پیشرو نے جو زبان استعمال کی ہے وہ عام طور پر ایسی چیز ہے جسے میں استعمال نہیں کروں گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }