امریکا میں کار شو کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 5 زخمی، تین کی حالت نازک

122

امریکی شہر لاس اینجلس کے پارک میں ایک کار شو کے دوران فائرنگ سے کم از کم 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

لاس اینجلس فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئیں اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز ریاست فلوریڈا کے شہر لاس اینجلس کے جنوب میں 32 کلومیٹر کے فاصلے پر سان پیڈرو نامی علاقے کے ایک پارک میں پیش آیا ہے۔ واقعے کے وقت پارک میں ایک کار شو کا انعقاد جاری تھا۔

لاس اینجلس فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان برائن ہمفرے کے مطابق یہ واقعہ ایک کار شو کے دوران پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر سات افراد زخمی ہوئے تھے جن میں تین خواتین اور چار مرد شامل تھے۔ پیرامیڈکس نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں بعد ازاں ایک خاتون اور ایک مرد زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گئے جبکہ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Advertisement

لاس اینجلس پولیس نے واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ فائرنگ نواحی علاقے سان پیڈرو کے پیک پارک میں سہ پہر تین بج کر پچاس منٹ کی گئی۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ ایسا واقعہ نہیں ہے جسے براہ راست فائرنگ کا نام دیا جا سکے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }