پاکستان کرکٹ ٹیم آج ہی واپسی کا سفر شروع کر دے گی

107

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ہی وطن واپسی کا سفر شروع کر دے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات براستہ مدلدیپ اور دبئی پاکستان کے لئے روانہ ہو گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے اسٹیشنز پر روانہ ہوں گے اور کل صبح  اپنے اپنے اسٹیشنز پر پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز نیدر لینڈز کے خلاف ہے جہاں اسے  تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان اور نیدر لینڈز  کے خلاف میچز 16، 18 اور 21 اگست کو  کھیلے جائیں ۔

سیریز کے لیے قومی  ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا  اور اگست کے دوسرے ہفتے میں ٹیم نیدرلینڈز روانہ ہوگی۔

Advertisement

نیدرلینڈز روانگی سے قبل مختصر دورانیے کا تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }