یمن، صنعا ایئر پورٹ کے قریب حوثیوں کی میزائل لیب میں دھماکے، 5 انجینیئر ہلاک

47

یمنی دارالحکومت صنعا میں ہفتے کی صبح کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ دھماکے ایک بیلسٹک میزائل کے پھٹنے سے ہوئے جب اسے ایک خصوصی لیب میں رکھا جا رہا تھا۔ اسلحہ کا یہ گودام جہاں دھماکا ہوا صنعا بین الاقوامی ایئر پورٹ کے قریب حوثی ملیشیا کا ٹھکانہ بتایا جا رہا ہے۔

یمن کی نیوز ویب سائٹ المصدر آن لائن نے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک بیلسٹک میزائل ہینگر کے اندر رکھتے ہی پھٹ گیا۔ یہ دھماکا بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز کی تیاری اور اسمبلنگ کی لیب میں ہوا جو صنعا کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہینگر میں آگ لگنے اور دھماکوں کا سلسلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ میزائل کے پھٹنے اور صنعا کے ایئر پورٹ کے باہر رہائشی علاقے کے وسط میں واقع ایک خفیہ لیب میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں میں 5 حوثی تکنیکی ماہرین (میزائل انجینیئر) بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں ہینگر کے قریب واقع گھروں پر شیل لگے اور ان میں رہائش پذیر متعدد مکینوں کو مختلف نوعیت کے زخم بھی آئے ہیں۔

Advertisement

حوثی ملیشیا نے ان دھماکوں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کی گونج سنائی دیتی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }