رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈھائی ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈھائی ہزار سے رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Mohammad Rizwan completes
runs in T20Is in his 65th innings #WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #NEDvPAK pic.twitter.com/ilHmZCxUDs
Advertisement
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2022
انہوں نے یہ اعزاز جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ندر لینڈز کے خلاف میچ میں اپنی 65 ویں اننگز میں انجام دیا ہے۔
اس میچ میں انہوں نے 39 گیندیں کھیل کر 49 رنز اسکور کیے جب کہ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے بھی لگائے۔
محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 1 سنچری اور 22 نصف سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں جب کہ سب سے زیادہ ایک اننگز میں انہوں نے 104 رنز اسکور کیے ہیں۔
علاوہ ازیں محمد رضوان 49 ٹی ٹوئنٹی اور 24 ٹیسٹ میچز بھی کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 2 ہزار 297 رنز اسکور کیے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں 24 اپریل 2015 کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔