یوکرین جنگ، روسی حملے میں اناج برآمد کرنیوالی کمپنی کا مالک ہلاک

155

یوکرین کے شہر مائیکولیف پر اتوار کو میزائل حملوں میں اناج کی سب سے بڑی ایکسپورٹ کمپنی کا مالک اہلیہ سمیت ہلاک ہو گیا۔ جبکہ بحیرہ اسود میں روس کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں فوجیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے مائیکولیف شہر کے گورنر وٹالی کِم کے حوالے سے بتایا ہے کہ زرعی کمپنی نیبولون کا بانی اور مالک اولیسکی ویداٹرسکے اہلیہ سمیت اس وقت حملے کا نشانہ بنا جب وہ اپنے گھر پر موجود تھا۔ رپورٹ کے مطابق زرعی کمپنی نیبولون گندم، جو اور مکئی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ برآمدات بھی کرتی ہے۔ کمپنی کے پاس اپنا شپ یارڈ اور اناج فراہم کرنے والے جہاز بھی ہیں۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ویداٹرسکے کی ہلاکت کو ملک کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یوکرینی شہر مائیکولیف برآمدات کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ساحلی شہر ہے جس کی زیادہ تر سرحد خیرسون شہر کے ان علاقوں سے ملتی ہے جو روس کے قبضے میں ہیں۔ مائیکولیف کے میئر اولیکسینڈر سینکیویچ کا کہنا ہے کہ شہر پر 12 سے زائد میزائل داغے گئے ہیں اور گھروں کے علاوہ اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملوں میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اتوار کو مزید حملوں کی اطلاعات بھی ملیں تاہم ان میں ہلاکتوں یا اور کسی نقصان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Advertisement

دوسری جانب روس کے علاقے کریمیا کے شہر سیواستوپول کے گورنر میخائل ریزوزیف کے مطابق بحر اسود میں روسی بندرگاہ پہ واقع ایک فوجی اڈے پر یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ اس ڈرون حملے میں پانچ فوجی زخمی ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون حملہ سیواستوپول شہر کی حدود کے اندر سے ہی کیا گیا ہے اور روسی فوج ان حملہ آور عناصر کو تلاش کر رہی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }