امریکا، سعودی عرب اور امارات کو پیٹریاٹ میزائل، دفاعی نظام تھاڈ دینے کا فیصلہ

158

امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائل اور متحدہ عرب امارات کو جدید ترین میزائل دفاعی نظام تھاڈ اور ان سے متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دے دی۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بتایا کہ محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ تین ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسے امریکی پیٹریاٹ میزائل اور دیگر متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔ پینٹاگون کے مطابق متحدہ عرب امارات کو دفاعی سامان فراہم کرنے کے 2 ارب 25 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو پیٹریاٹ میزائل کی فروخت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سودے سے سعودی عرب اور خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ خارجہ کے مطابق یہ میزائل سعودی عرب پر سرحد پار سے حوثیوں کے ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کے دفاع میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ حوثی باغی ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہری مقامات اور اہم انفراسٹرکچر کو متعدد مرتبہ نشانہ بنا چکے ہیں۔ ان حملوں میں کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔

Advertisement

پینٹاگون کے مطابق متحدہ عرب امارات کو جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام تھاڈ (ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس)، تھاڈ ٹرمینل فائر کنٹرول اور کمیونیکیشن اسٹیشن فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور اقتصادی پیشرفت کے لیے امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دفاع کو بہتر بنانے میں مدد دے کر اس کی قومی سلامتی کو مستحکم کیا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دورے کے بعد جاری ہونے والے مشترکا اعلامیے میں فریقین نے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں ایران کی مسلح مداخلت، دہشت گردی کی حمایت، خطے کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں اور جوہری ہتھیار تک رسائی کو مؤثر طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }