امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے اپنا اہم بیان جاری کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کررہی ہیں، ان کو تائیوان کے دورے کا حق ہے۔
ترجمان جان کربی نے کہا کہ نینسی کے دورے کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ساتھ ہی ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، ہاؤس اسپیکر کا دورہ تائیوان امریکی مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نینسی پیلوسی چینی انتباہ کی پرواہ کئے بغیر تائیوان پہنچ گئیں
انکا کہنا تھا کہ دورہ چین خود مختاری یا امریکا کی دیرینہ ون چائنہ پالیسی کی خلاف ورزی نہیں، چین پلوسی کے دورے کو تائیوان پر حملے کا بہانہ بنانے سے گریز کرے۔
Advertisement
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح سے کوئی بحران اور تصادم کی صورتحال پیدا ہو۔
جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا مغربی پیسفک کی فضا اور سمندر میں آپریٹ کرتا رہے گا، چین تائیوان کے خلاف معاشی ہتھکنڈے بھی استعمال کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نینسی پلوسی کے دورہء تائیوان پر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے، چین کا انتباہ
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چینی حکومت کے انتباہ کی پرواہ کیئے بغیر تائیوان کی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کی تائیوان آمد کے بعد امریکا اور چین کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان بڑگ گیا ہے۔
ادھر چینی جنگی طیاروں نے منگل کے روز امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کی ممکنہ تائیوان آمد کے پیش نظر آبنائے تائیوان کے سرحدی علاقوں کے قریب پروازیں کی تھی اور چین کی حکومت نے نینسی پیلوسی کے دورے پر امریکا کو خبردار کیا تھا۔
Advertisement
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں اور امریکی اسپیکر کی تائیوان آمد پر چین سے اچھے انجام کی توقع نہ رکھی جائے۔
Advertisement