آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔
تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ان کی جگہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری پوزیشن پر آگئےہیں۔
سوریا کمار یادیو پہلی پوزیشن پر موجود بابر اعظم سے صرف دو ریٹنگ پوائنٹس کی دوری پر ہیں اور وہ رواں ہفتے مزید 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم اپنا اگلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اگست کو کھیلیں گے۔
اس طرح سوریا کمار یادیو کے پاس ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع موجود ہے۔
Advertisement
India star closes in on Babar Azam in the latest edition of the @MRFWorldwide ICC Men's T20I Player Rankings for batters ⬆️
Details 👇 https://t.co/2JBTQkpWNE
— ICC (@ICC) August 3, 2022
جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام ایک درجہ تنزلی سے تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
تاہم انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے، سری لنکا کے پتھم نسانکا، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل بدستور بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بولنگ کی فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، افغانستا ن کے راشد خان، انگلینڈ کے عادل رشید اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا کی بدستور بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، بھارت کے بھونیشور کمار، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورکیا اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی بدستور بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن برقرار ہے۔
Advertisement