عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

80

سعودی عرب نے سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو عمرہ  کرنے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد کو  بھی عمرہ کرنے کی اجازت  ہوگی۔

یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے عمرہ ادا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

49 ممالک کے شہری سعودی عرب  کا وزٹ ویزا آن لائن  یا سعودی عرب پہنچ کر ایئرپورٹ پہ ہی حاصل کرسکیں گے۔

اس فہرست میں  امریکہ اور برطانیہ کے ویزے رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ شینگن ویزا رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

Advertisement

جن کے پاس فیملی وزٹ ویزہ ہے انہیں  بھی عمرہ کرنے کی اجازت  ہوگی، وہ ’ایٹرمنا ‘ ایپ کے ذریعے بکنگ کرسکیں گے۔

تاہم  عمرہ کرنے کے لیے زائرین کو جامع ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے کی ضرورت  ہوگی جس میں  کورونا وائرس کے علاج   کے اخراجات، کسی حادثے کے نتیجے میں موت یا معذوری  اور پرواز میں تاخیر یا منسوخی سے پیدا ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }