ارشد ندیم پر قسمت مہربان، ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

51

پاکستان کے ناموور ایتھیلیٹ ارشد ندیم پر آج کل قسمت مہربان ہے یہی وجہ ہے کہ وہ گزشتہ چھ دنوں میں دوسرا گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں جاری اسلامک گیمز میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 88.55 کی جیولن تھرو پھینک کر اسلامک گیمز کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

ارشد ندیم نے اپنی پہلی باری میں  79.40 میٹر جب کہ دوسری باری میں 88.55 میٹر کی تھرو پھینکی۔

انہوں نے تیسری باری میں 75.50 میٹر، چوتھی باری میں 82.40 میٹر جب کہ  آخری باری میں 83.33 میٹر کی تھرو لگا کر چھ دنوں میں دوسرا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

Advertisement

اس سے قبل ارشد ندیم  نے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }