کھیل کے میدانوں کو سیاست کا میدان مت بنایا جائے، سابق ہاکی پلیئرز

65

سابق ہاکی پلیئرز کا مطالبہ ہے کہ  کھیل کے میدانوں کو سیاست کا میدان مت بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کل 13 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے انعقاد کے خلاف سابق ہاکی  پلیئرز  احتجاج کررہے ہیں۔

سابق ہاکی پلیئرز کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے ورکرز  نے دھاوا بول دیا اور   احتجاجی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

سابق ہاکی پلیئرز کا موقف ہے کہ  کھیل کے میدانوں کو سیاست کا میدان مت بنایا جائے۔ یہ کھیلوں کا میدان ہے جلسہ گاہ نہیں، جلسہ کہیں اور  کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم کی تباہی ہرگز منظور نہیں، ہاکی اسٹیڈیم کو اصل حالت میں بحال  کیا جائے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }