شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

62

معروف پاکستانی کوہ پیما  شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

شہروز کاشف نے آج بروز جمعہ کو علی الصبح  8068 میٹر بلند دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی گاشربرم ون سر کرلی۔

شہروز کاشف اب آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ بلندی والی دس چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

Advertisement

سیکرٹری الپائن کلب کرار حیدری  نے شہروز کاشف کو گاشربرم ون چوٹی سر کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

شہروز کاشف کے ہمراہ مزید پانچ پاکستانیوں نے بھی گاشر برم ون چوٹی سر کی جن میں نائلہ کیانی، سرباز خان، امتیاز سدپارہ، ساجد علی سد پارہ اور سہیل سخی شامل ہیں۔

Advertisement

 سرباز خان اب پاکستان اور نیپال کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام بارہ چوٹیاں سر کر نے والے کوہ پیما بن گئے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }