– بول نیوز پاکستان جونیئر لیگ؛ پی ایس ایل کی بیشتر فرنچائزز ٹیمیں خریدنے سے پیچھے ہٹ گئیں

57

پاکستان جونیئر لیگ؛ پی ایس ایل کی بیشتر فرنچائزز ٹیمیں خریدنے سے پیچھے ہٹ گئیں

پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کے لیے ٹیموں کو 50 لاکھ ڈالر سے 70 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کی بیشتر فرنچائزز نے تجارتی دلچسی کے فقدان سے پریشان ہوکر ٹیموں کی بولی میں شرکت کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر لیگ کے لیے پی ایس ایل سے بہتر مالیاتی ماڈل تیار کیا ہے جب کہ ٹیموں کے مالکانہ حقوق 40 سال کے لیے دیے جائیں گے اور کچھ فیس بھی فرنچائزز کو واپس دے دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق جو سب سے زیادہ مہنگی ٹیم خریدے گا، اسے سینٹرل کنٹریکٹ سے اتنے ہی زیادہ پیسے دیے جائیں گے لیکن تمام مالکان کو 3 لاکھ ڈالر ایڈوانس میں جمع کرانا ہوں گے۔

پاکستان جونیئر لیگ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ڈریم پراجیکٹ ہے جس کا پہلا ایڈیشن اکتوبر میں کھیلا جائے گا۔ ٹائٹل اسپانسرشپ اور اسٹریمنگ رائٹس میں لگنے والی کم رقم کی بولیوں نے بورڈ کو تھوڑا پریشان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی بیشتر ٹیمیں ریونیو کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث جونیئر لیگ کا حصہ بننے سے پیچھے ہٹ رہی ہیں۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ سپر لیگ کی فرنچائزز فنانشل ماڈل میں تبدیلیاں چاہتی تھیں جو ابھی تک نہیں کی گئیں لیکن جونیئر لیگ کا ماڈل پی ایس ایل سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

Advertisement

ماڈل کے تحت فرنچائز فیس کا کچھ حصہ پی سی بی واپس کرے گا جس کو فرنچائز پول کہا جاتا ہے جب کہ اس میں 33 سے 50 فیصد رقم واپس کرنا ممکن ہوگی اور پی سی بی 10 فیصد ریونیو اپنے پاس رکھے گا۔

بقیہ 90 فیصد رقم فرنچائزز میں تقسیم کی جائے گی تاہم رقم سب سے زیادہ فیس ادا کرنے والے کے حساب سے دی جائے گی۔

Advertisement

ٹیموں کے مالکانہ حقوق بھی 40 سال کے لیے دیئے جائیں گے جب کہ 20 سال بعد معاہدے میں ترمیم کرکے فیس میں اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }