بھارت کو بہت زیادہ اہمیت دینے والے ’گوگل‘ پر بھارت میں اربوں روپے کا جرمانہ
Advertisement
بھارت نے معروف سرچ انجن ’گوگل‘ پر 16 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز یعنی (35 ارب پاکستانی روپے) سے زائد جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
بھارت کو بہت زیادہ اہمیت دینے والے معروف سرچ انجن ’گوگل‘ کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ بھارت نے ان پر 35 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے جب کہ گوگل نے ایک دہائی کے دوران بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کررکھی ہے۔
بھارت کے مسابقتی کمیشن سی سی آئی نے گوگل پر جرمانے کی سزا سنائی ہے جب کہ یہ سزا ساڑھے تین سال کی تحقیقات کے بات سنائی گئی ہے۔
مسابقتی کمیشن سی سی آئی نے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے لیے گوگل کو طریقہ کار بدلنے کا بھی حکم دیا ہے۔
سی سی آئی کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ گوگل نے آن لائن سرچ اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹور میں اپنی بالادست پوزیشن کو اپنی ایپس کے تحفظ کے لیے استعمال کیا اور دوسری ایپس کو دبایا ہے۔
دوسری جانب گوگل کا موقف بھی سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ابھی فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد ہی اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔
Advertisement
گوگل کا کہنا تھا کہ یہ جرمانہ بھارتی صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، اینڈرائیڈ سے ہر ایک کے لیے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
Advertisement
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریٹنگ سسٹم بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کامیاب کاروباری اداروں کی معاونت کررہا ہے۔
Advertisement