مداح کے کریٹ سے بوتلیں لینے پر شاداب خان کا مزاحیہ ردعمل

47

مداح کے کریٹ سے بوتلیں لینے پر شاداب خان کا مزاحیہ ردعمل

پاکستان نے روٹرڈیم میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں نیدرلینڈز کو تین صفر سے شکست دے دی ہے اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کی تیاری میں مصروف ہیں۔

نیدر لینڈز کے خلاف ہونے والی سیریز میں پاکستانی شائقین نے یورپ بھر سے اسٹیڈیم آکر پاکستانی کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

انہیں شائقین میں سے ایک پاکستانی مداح نائب کپتان شاداب خان کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے بھی نظر آئے جب کہ شاداب خان آخری ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

Advertisement

پاکستانی مداح نے کریٹ سے دوپانی کی بوتلیں اٹھائی تو شاداب خان کی جانب سے ایک مزاحیہ ردعمل بھی سامنے آیا۔

شاداب خان نے چیخ کر کہا کہ ’ایک ہی پکڑ نا یعنی صرف ایک ہی لو‘ اور پھر انہوں نے ہنستے ہوئے ان کی طرف دیکھا۔

اس ویڈیو پر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو ملے جس میں آیت شاہد نامی صارف نے کہا کہ ’اب سمجھ آیا پاکستانی اسٹیڈیم میں جنگلے کیوں لگے ہوتے ہیں، ایسی عوام کو روکنے کے لیے۔

Advertisement

زین العابدین نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’کڑوا سچ! جانور بھی مفت کھانے پینے کو دیکھ کر ہم سے زیادہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں‘۔

Advertisement

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }