ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی سمندرمیں غوطہ خوری

42

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  2022 کی ٹرافی نے سمندرمیں غوطہ خوری کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022  کی ٹرافی آسٹریلیا کے سب سے مشہور قدرتی عجائبات میں سے ایک  گریٹ بیریئر ریف تک پہنچ گئی ہے۔

آسٹریلیاکے لیگ اسپنر ایڈم زیمپا مشہور کرکٹ کمپیئر ایرن ہالینڈ کے ہمراہ ٹرافی کو  گریٹ بیریئر ریف کے صاف پانیوں  کی گہرائی میں لے کر گئے۔

سمندر کی تہہ کا یہ دورہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا حصہ ہے جو نسان کے اشتراک سے جاری ہے۔

اس ٹور کے دوران ٹرافی آسٹریلیا کی تمام آٹھ ریاستوں سمیت دیگر 12 ممالک کے 21 مقامات  پر جائے گی۔

خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  رواں برس 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے ساتھ شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں ٹرافی کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں کوئی بھی ٹیم اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع نہیں کرسکی ہے تاہم اس بار دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے پاس اپنی سرزمین پہ ٹائٹل کے کامیاب دفاع کا سنہری موقع موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }