پاکستان ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا

68

پاکستان ٹیم کو بھارت  کے خلاف میچ سے قبل ایک اور  بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق   شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کے بعد شاہنوا دھانی بھی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی  سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوکر پٹھوں میں کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔

شاہنواز دھانی کل بھارت کے خلاف اہم  میچ  کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ڈاکٹرز اگلے 48 گھنٹے تک ان کی مانیٹرنگ  کریں گے، اس کے بعد ان کی انجری کی نوعیت کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں مد مقابل آئیں گے۔

شاہنواز دھانی کی جگہ حسن علی یا محمد حسنین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }