پاکستانی کرکٹر عمر امین کی اپنی شادی میں انوکھے انداز میں انٹری، ویڈیو وائرل

104

 پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر امین کی حال  ہی میں شادی  ہوئی جس میں ان کی منفرد انٹری انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب  سے عمر امین کی انٹری کے منفرد آئیڈیے کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر امین  اپنے والدین کے ساتھ روشنیوں سے سجے کرکٹ بیٹس کے سائے میں مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے انٹری کرتے نظر آتے ہیں۔

ان کے مداح انہیں شادی پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں تاہم شادی کی تصاویر ابھی تک سامنے نہیں آسکیں ۔

ایشیا کپ 2010 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عمر امین پاکستان کے لیے 4 ٹیسٹ ، 16 ایک روزہ اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

Advertisement

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }