ابوظہبی ،(اردو ویکلی) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ 19 کی صورتحال اور اس وباء کے پھیلاؤ کے اقدامات کے نتائج سے متعلق تازہ ترین معلومات کی فراہم کیلئے معمول کی میڈیا بریفنگ پیر 25 مئی کو رات ساڑھے 9 بجے سے پھر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے – یہ میڈیا بریفنگز مقامی ٹی وی چینلز اور حکومت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس @UAEGov پر ہفتہ ، پیر اور بدھ کو نشر کی جائے گی – حکومت کے سینئر عہدیدار اور مختلف شعبوں کے ترجمان کووڈ 19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے عرب امارات کی جانب سے اس وائرس کی روک تھام کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے – یہ میڈیا بریفنگ متعدد زبانوں میں نشر کی جائے گی جن میں عربی اور انگریزی زبان اور مالے زبان میں رات سوا دس بجے نشر ہوگی ۔ یہ ریڈیو ابوظہبی کی فریکوئنسی 50ء100 ، دبئی شارجہ اور عجمان میں فریکوئنسی 10ء104 اور ریڈیو 2 پر فریکوئنسی 106 اور 30ء99 پر ، انڈین ریڈیو مرچی ایف ایم کے ابوظہبی میں فریکوئنسی 30ء97 ، دبئی شارجہ اور عجمان میں فریکوئنسی 80ء88 اور العین میں 60ء95 پر نشر ہوگی