رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، اور عنقریب ہم عید کی خوشیاں منائیں گے۔
لیکن ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ بحچ زور و شور سے جاری ہے کہ عید آخر کس دن ہوگی؟ روزے 29 ہوں گے یا 30؟
عموماً پاکستان میں عید سعودی عرب کے دوسرے دن منائی جاتی ہے۔ اسی لیے اب لوگوں کو انتظار ہے کہ سعودی عرب میں عید کا چاند کب نظر آئے گا۔
اس حوالے سے سعودی عدالتِ عظمیٰ نے شہریوں کے نام ایک اپیل جاری کی ہے۔
سعودی سپریم کورٹ نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتےکی شام یعنی 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند دیکھیں۔
سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ شہری اپنے طور پر 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سےدیکھنے کی کوشش کی جائے۔
چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں 29 رمضان اتوار کو ہے اور اسی روز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔