متحدہ عرب امارات میں مزید ,842افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق
صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 71,456 ہوگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس(کوویڈ) کے 93,682 ٹیسٹ کیے ہیں۔ وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں مختلف قومیتوں تعلق رکھنے والے مزید 842 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں کرونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 81,782 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے کوویڈ 19 سے ایک ہلاکت کا اعلان کیا جس سے ملک میں اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 402 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس وائرس سے متاثرہ مزید 821 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 71,456 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت کے حکام سے تعاون کرتے ہوئے سب کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جسمانی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں