پاکستان نے کھیلوں کی دنیا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

100

پاکستان نے کھیلوں کی دنیا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

 گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے سعد راجپوت نے رومانیہ میں ہونے والے ساتویں کلچرل فیسٹیول میں ماس ریسلنگ کے فائنل میں اسپین کو شکست دے دی ہے۔

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی سعد راجپوت نے ماس ریسلنگ کے فائنل میچ  میں 2-0  پوائنٹ سے جیت حاصل کرلی ہے۔

گولڈ میڈل جیتنے والے سعد راجپوت کے گھر جشن کا سماں ہے جب کہ گاؤں والے پھول اور مٹھائیاں لے کر مبارک باد دینے سعد راجپوت کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

گاؤں والوں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

اس موقع پر سعد راجپوت کے والد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ بیٹے نے پاکستانی پرچم سربلند کر دیا، پوری قوم کو مبارک ہو۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }