بھارت کے شہر لکھنؤ کی ایک ہوٹل میں قیام پذیر سابق آسٹریلوی باؤلر مچل جانسن ہوٹل کے کمرے میں سانپ نکل آیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر مچل جانسن لیجنڈز لیگ کرکٹ میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں انہوں نے لکھنؤ کی ہوٹل میں اپنے کمرے میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن اس وقت لیجنڈز لیگ کرکٹ کے لیے بھارت میں ہیں۔ وہ جیک کیلس کی قیادت میں انڈیا کیپٹلز کے لیے کھیل رہے ہیں۔
مچل جانسن نے ہفتہ کو گجرات جائنٹس کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا تھا۔ 40 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے آسٹریلیا کے لیے 73 ٹیسٹ، 153 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی کھیلے تھے۔
آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن نے اپنے کمرے میں سانپ کی موجودگی پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سانپ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ،’کوئی جانتا ہے کہ یہ کس قسم کا سانپ ہے۔‘
Advertisement
مچل جانسن نے لکھا کہ یہ سانپ میرے کمرے کے دروازے پر لٹکا ہوا ہے، انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا، “اس سانپ کے سر کی ایک بہتر تصویر ملی ہے۔ ابھی تک یقین نہیں ہے کہ یہ سانپ کمرے میں کیسے آیا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے مزید لکھا کہ بھارت کے شہر لکھنؤ میں اب تک کا رہنا دلچسپ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مچل جانسن نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت کی ٹیم کی تشکیل قدرے “خطرناک” معلوم ہوتی ہے۔
مچل جانسن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی پچز پر تیز رفتار باؤلرز ٹیم کا اہم ہتھیار ہوتے ہیں مگر بھارت نے اپنے تجربہ کار باؤلر محمد شامی کو اسٹینڈ بائی پر رکھا ہے، جس نے کھیل کے چند ماہرین کو حیران کردیا ہے۔
Advertisement