سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، قومی ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں خصوصی کٹ پہنے گی

71

سیلاب متاثرین  کے ساتھ  اظہار یکجہتی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم  کا اہم اقدام ، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں خصوصی کٹ پہنے گی۔

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سیلاب متاثرین  کے ساتھ  اظہار یکجہتی کے لیے انگلینڈ کے خلاف کل کراچی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں خصوصی کٹ پہنے گی۔

  پہلے ٹی ٹوئنٹی  میچ کی کٹ سیلاب متاثرین سے یکجہتی  کے لیے ڈیزائن ہوئی ہے۔

کپتان بابر اعظم آج خصوصی کٹ کی رونمائی کریں گے۔

یاد رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پہلے ٹی ٹوئنٹی کی گیٹ منی سیلاب متاثرین کو دینے کا پہلے  ہی اعلان کرچکا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب  قومی  کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی آفیشل کٹ کی تصاویر لانچ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہیں۔

آج پی سی بی کی جانب سے آفیشل لانچ سے قبل ہی کٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہیں جسے صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }