انگلش ٹیم کے کوچ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے

80

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

ترجمان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مطابق   اسسٹنٹ کوچ رچرڈ  ڈوسن انجری کے باعث سیریز میں اپنے فرائض انجام نہیں دیں گے ۔

ہفتے کے روز اسسٹنٹ کوچ کمر کی تکلیف کے باعث ٹریننگ سیشن سے باہر ہوگئے تھے۔ اسسٹنٹ کوچ رچرڈ تکلیف کے باعث سیریز میں اپنے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔

ترجمان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ رچرڈ کل کی فلائٹ سے  برطانیہ واپس چلے جائیں گے ۔ ورلڈ کپ کے لیے نئے کوچ کا بھی اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی سیریز کا آغاز آج سے کراچی میں ہونا ہے۔

Advertisement

انگلینڈ ٹیم 17 برس بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے جہاں پہلے مرحلے میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور دوسرے مرحلے میں رواں برس کے آخر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }