پاکستان کے کوہ پیما ساجد سدپارہ نے نیپال میں موجودہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ’ٹروسمنٹ’ سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نیپال میں واقع ’ ٹروسمنٹ ‘ کی چوٹی کو سر کیا ہے، دنیا کی آٹھویں بلند ترین یہ چوٹی نیپال کے ماؤنٹ مناسلو میں واقع ہے۔
ساجد سدپارہ نے یہ تاریخی کارنامہ پیر کی صبح انجام دیا، وہ پیر کی صبح مناسلو کے ٹاپ پر پہنچے۔
واضح رہے کہ ’ ٹروسمنٹ ‘ 8 ہزار میٹر بلند ہے، اور اس چوٹی کی پیمائش گزشتہ سال ہوئی تھی، جس کے بعد اسے چوٹی کو دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی قرار دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مناسلو کی اس چوٹی پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس کے بعد دیگر کوہ پیماؤں نے اس چوٹی کو سر کرنے کا مشن موخر کر دیا تھا۔
Advertisement