چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے سیریز برابر کردی
لاہور: چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کے 4 میچز کراچی اور 2 لاہور میں کھیلے گئے۔
سیریز میں پاکستان کو 2-3 سے برتری حاصل تھی جب کہ چھٹے میچ میں قومی ٹیم کو شکست کے بعد انگلینڈ نے سیریز 3-3 سے برابر کردی ہے۔
England make it 3️⃣-3️⃣ with a game to go #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/GDwkVbUURk
Advertisement
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
آج کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز کا ہدف دیا جس کو انگلینڈ نے با آسانی 14.3 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔
Advertisement
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کپتان بابر اعظم اور ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث نے کیا جب کہ محمد حارث 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کاؤنٹی میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے شان مسعود اس میچ میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے جب کہ حیدر علی 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری جو 31 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے جب کہ آصف علی 9 رنز ہی بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے لمبی اور ذمہ دارانہ اننگز کپتان بابر اعظم نے کھیلی، انہوں نے نصف سنچری کی بدولت 87 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ علاوہ ازیں محمد نواز 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Advertisement
56 runs scored in the last five overs!
Excellent finish to the innings as we make 169-6 #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/aoUkcpYm2v
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی اور سیم کرن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ رچرڈ گلیسن اور ریس ٹوپلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی بیٹنگ
Advertisement
انگلینڈ نے ابتدا ہی سے بیٹنگ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا، ان کی پہلی وکٹ 55 رنز پر گری جب ایلکس ہیلز 27 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر شاہ نواز دھانی کو کیچ دے بیٹھے۔
انگلینڈ کی دوسری وکٹ کی شراکت داری بھی شاندار رہی اور ڈیوڈ ملان 128 کے مجموعی اسکور پر 26 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
انگلینڈ نے مقررہ ہدف 14.3 اوورز میں صرف 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہی پورا کرلیا جب کہ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے جارحانہ انداز میں صرف 41 گیندوں پر ناقابل شکست 87 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں بین ڈکٹ 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے صرف شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان پلیئنگ الیون
Advertisement
قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی تھی جب کہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث نے آج ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا۔
2️⃣ changes to our playing XI #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/JLxqO3aH3c
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
محمد رضوان اور حارث رؤف کو آج آرام دیا گیا تھا، میچ کی قیادت بدستور بابر اعظم نے کی جب کہ دیگر اسکواڈ میں نائب کپتان شاداب خان، محمد حارث اور شان مسعود شامل تھے۔
Advertisement
علاوہ ازیں افتخار احمد، آصف علی، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور عامر جمال کو بھی پیلئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔
انگلینڈ پیلئنگ الیون
کپتان معین علی، وکٹ کیپر فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، عادل رشید، ریس ٹوپلے اور رچرڈ گلیسن پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔
Advertisement