پاکستان جونیئر لیگ کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور ڈیرن سیمی بھی لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جونئیر لیگ میں عالمی کرکٹ کے سابق کھلاڑی بطور مینٹور شریک ہونے کے لیے لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستان جونیئر لیگ کے لیے ڈیرن سیمی، ساؤتھ افریقا کے کرکٹر اور بہاولپور رائیلز کے مینٹور عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے کرکٹر اور راولپنڈی ریڈرز کے مینٹور کولن منرو بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان جونیر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز اور کوچنگ اسٹاف کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور کے مینٹور عمران طاہر، ہیڈ کوچ، گارڈن پرسنز اور بیٹنگ کوچ عمران فرحت ہیں۔
Advertisement
اسی طرح گوجرانوالہ کے مینٹور شعیب ملک، ہیڈ کوچ اعجاز احمد اور باولنگ کوچ عمر اعزاز چیمہ ہیں۔
گوادر کے مینٹور ویون رچرڈ، مشتاق احمد ہیڈ کوچ، کامران خان بیٹنگ کوچ ہیں جبکہ حیدر آباد کے مینٹور ڈیرن سیمی، ہیڈ کوچ عبدالرزاق اور بیٹنگ کوچ غلام علی ہیں۔
مردان کے مینٹور شاہد آفریدی، ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن اور بولنگ کوچ محمد سمیع جبکہ راولپنڈی کے مینٹور کولن منرو، ہیڈ کوچ ٹوبی ریڈفرڈ اور محمد مسرور بیٹنگ کوچ ہیں۔
Advertisement