دھونی کا مجسمہ مذاق بن گیا، سوشل میڈٰیا پر میمز کی بھرمار

76

دھونی کا مجسمہ مذاق بن گیا، سوشل میڈٰیا پر میمز کی بھرمار

بھارت کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے مجسمے کو صارفین نے مذاق بنالیا ہے۔

بھارتی کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے مجسمے کو صارفین نے مذاق بنالیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار نظر آرہی ہے۔

کوئی دھونی کے مجسمے کا مذاق بنارہا ہے تو کوئی مجسمہ ساز پر کڑی تنقید کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

دھونی کا یہ مجسمہ بھارتی ریاست کرناٹک کے چامنڈیشوری ویکس میوزیم میں نصب کیا گیا ہے جس کی حال ہی میں نقاب کشائی کی گئی تھی۔

مجمسے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے مجسمے کو ٹک ٹاکر سے تشبیہہ دے دی ہے۔

Advertisement

نلاڈری نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ مجسمہ کم اور ٹک ٹاکر زیادہ لگے رہا ہے‘ جب کہ اخل تلاشی نامی صارف نے شعیب اختر کی تصویر کرتے ہوئے اس پر لکھا کہ ’آپ نے میرے بچے ڈرا دیے ہیں‘۔

Advertisement

ڈاکٹر ساگر گرگ نامی صارف نے ایک میمز شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’کس نے بنایا یہ مجسمہ؟‘

واضح رہے کہ مہیندر سنگھ دھونی بھارت کے طویل عرصے تک رہنے والے کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارت نے تین میگا ایونٹس کی ٹرافیاں جیتی ہیں۔

بھارت کے لیے کرکٹ میں ان کی خدمات بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے لوگ انہیں بے حد پسند بھی کرتے ہیں جب کہ ان کی زندگی پر بالی ووڈ میں بھی ایک فلم بنائی گئی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }